یمن کی انصار اللہ: غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں تل ابیب آگ کی لپیٹ میں آ جائے گا

تہران (ارنا) یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے تل ابیب کو متنبہ کیا ہے کہ اگر غزہ پٹی میں جنگ دوبارہ شروع ہوئی تو مقبوضہ فلسطینی علاقے آگ کی لپیٹ میں آ جائیں گے۔

رمضان المبارک کے مقدس مہینے کے موقع پر اپنے خطاب میں سید عبدالمالک بدرالدین الحوثی نے کہا کہ ہم فلسطینی عوام اور مجاہدین بھائیوں کی حمایت کے لیے اپنے دینی، انسانی اور اخلاقی عزم پر ثابت قدمی قائم ہیں اور عزالدین القسام کے فوجی ونگ حماس کی حمایت جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ بندی سے بچنے اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق حماس کے ساتھ معاہدے کے دوسرے مرحلے میں رخنے ڈالنے کے لیے صیہونی حکومت کی کوششوں پر پوری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ میں جنگ صہیونی دشمن کے پورے وجود کو بھسم کر دے گی اور مقبوضہ "یافا" جسے "تل ابیب" بھی کہا جاتا ہے، آگ کی لپیٹ میں آجائے گا۔

انہوں نے صیہونی حکومت کو متنبہ کیا کہ [غزہ میں جنگ دوبارہ شروع ہونے کی صورت میں] فوجی مداخلت [صیہونی حکومت کے خلاف] مختلف سمتوں سے واپس آئے گی۔

نومبر 2023 سے، غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کا مقابلہ کرنے کے لیے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں اسرائیل اور اس غاصب حکومت سے وابستہ مال بردار بحری جہازوں کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے اور مقبوضہ علاقوں میں بھی کئی اہداف پر حملہ کیا ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .